LAST MESSAGE / WORDS OF IMAM GHAZALI IN URDU

جب میرے دوست مجھے مرا ہوا دیکھیں



اور وہ مجھ پر رویں اور غم سے ماتم کناں ہوں


تو ان سے کہہ دینا کہ وہ اس بات پر یقین نہ کریں


کہ جو لاش ان کے سامنے پڑی ہے وہ "میں" ہوں


الله کے نام پر تم سے کہتا ہوں کہ یہ لاش میں نہیں ہوں


میں تو ایک روح ہوں اور یہ لاش صرف گو شت ہے


یہ میرا ٹھکانہ تھا اور کچھ وقت کیلے میرا لباس تھا






میں ایک خزانہ ہوں جسے ایک طلسم نے چھپا رکھا تھا


مٹی کا یہ ڈھانچہ میرا مزار تھا


میں ایک موتی ہوں جس نے اپنے خول کو چھوڑ دیا ہے


میں ایک پرندہ ہوں اور یہ جسم میرا پنجرہ تھا


جسے میں نے خالی کر دیا ہے اور اب یہ صرف ایک نشانی ہے






تعریف الله کے لیے ہے کہ اس نے مجھے آزاد کر دیا ہے


اور اعلیٰ ترین جنت میں میرا ٹھکانہ تیار کر دیا ہے


میں آج تک مردہ تھا اگرچہ تمھارے مطابق زندہ تھا


اب میں حقیقت والی زندگی میں ہوں اور میں نے اپنا لباس ترک کر دیا ہے


آج میں اونچے درجے والے ولیوں سے باتیں کرتا ہوں


میں آمنے سامنے بغیر کسی حجاب کے الله کا دیدار کرتا ہوں


میں لوح محفوظ میں دیکھتا ہوں اور اسے پڑھتا ہوں


جو کچھ تھا جو کچھ ہے اور وہ سب کچھ جو ہونے والا ہے






مرے گھر کو کھنڈر بن جانے دو اور مرے پنجرے کو زمین میں دفن کر دو


اب اس طلسم کو ہٹا دو اب یہ کسی چیز کی نشانی نہیں


میرے جسم کو ایک طرف رکھہ دو یہ صرف مرا بیرونی لبادہ تھا


ان سب کو قبر میں رکھہ دو اور بھلا دو






میں اپنے راستے پر آگے روانہ ہو چکا ہوں اور تم پیچھے رہ گے ہو


تمہاری دنیا میرے رہنے کی جگہ نہیں تھی


موت کو موت نہ سمجھو، یہ تو زندگی ہے


ایک ایسی زندگی جو اس سب کچھ کو پیچھے چھوڑ جاتی ہے جس کے بارے میں ہم سوچ سکتے ہیں


اس دنیا میں بھی ہم پر نیند طاری کی جاتی ہے


موت بھی ایک نیند ہے، ایک ایسی نیند جو بہت طویل ہے


موت کے آنے کا خوف نہ رکھو


یہ اس بابرکت گھر کی طرف ایک سفر ہے


اپنے پروردگار کے رحم اور اس کی محبت کے بارے میں سوچو


اس کی مہربانیوں کا شکر ادا کرو اور بغیر کسی خوف کے چلے آؤ






جو کچھ میں آج ہوں تم بھی کل یہی ہو جاؤ گے


کیونکہ میں جانتا ہوں کہ تم بھی میری طرح (انسان) ہو


تمام انسانوں کی روحیں الله کی طرف سے آتی ہیں


سب کے جسموں کا مرکب ایک ہی ہے


اچھا اور برا سب ہمارا تھا


اب میں تمیں خوشی کا پیغام دیتا ہوں


اللہ اپنی سلامتی اور لطف میں ہر لمحے تمہارے لیے اضافہ فرمائیں

Comments